ابنا: وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے آج صبح مغربی کنارے میں واقع بیت لحم اور جنین شہروں پر حملہ کر کے تین فلسطینی نوجوانوں اور سلوان میں واقع عین اللوزہ نامی علاقے پر حملہ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کواغوا کر لیا ہے۔ صہیونی فوجیوں نے گذشتہ شب بھی قدس سے ایک فلسطینی جوان کو اغواء کر لیا تھا۔واضح رہے کہ اس وقت تقریبا پانچ ہزار فلسطینی صہیونی جیلوں میں قید ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں اور ان کو انتہائی ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔/110
13 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 381658
صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔